ایشیا کپ میں پاکستان کے آئندہ میچز میں رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی جانب سے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے باقاعدہ مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تنازع شدت اختیار نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آج پاکستان کے خط کا باضابطہ جواب متوقع ہے۔
پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو مزید میچز کھیلنے سے انکار بھی ممکن ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز سے الگ کرنے کا آپشن زیر غور ہے تاکہ ایشیا کپ کا شیڈول متاثر نہ ہو۔
ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر جرمانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب بھی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے، جبکہ آئی سی سی اس تنازع کو حل کرنے کے لیے پس پردہ سفارتی سطح پر سرگرم ہے تاکہ ٹورنامنٹ میں کسی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔