48 گھنٹوں میں دریا کا بہاؤ معمول پر آنے کی توقع: ڈی جی پی ڈی ایم اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے آخر میں غیر متوقع بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے مقام پر بندوں میں شگاف پڑنے کی وجہ سے موٹروے بند کر کے مرمتی کام جاری ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات میں نکاسی کا نظام بہتر ہوا ہے جبکہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں 17 ہزار خاندانوں کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کی گئی ہے۔

latest urdu news

عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن اور مویشیوں کے لیے چارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب پوری طرح متحرک ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم فیلڈ میں موجود ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جس کے بعد 30 دنوں میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

پنجاب میں مزید بڑی بارشوں کا کوئی امکان نہیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے

انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو میڈیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جہاں جلدی امراض کی شکایات زیادہ ہیں اور روزانہ ہزاروں مریضوں کو علاج دیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے اور جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter