سارا عمیر کو مداح کرینہ کپور سے مشابہ قرار دینے لگے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ سارا عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ ان کی شکل کو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے میزبان کے سوالات کے جواب میں اپنی ذاتی زندگی اور مداحوں کی آرا پر بات کی۔

latest urdu news

میزبان نے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ ان کی شکل کو کرینہ کپور جیسی کہتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی تھیں، تب سے لوگ ان کی مشابہت کرینہ کپور سے جوڑتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک جیسے چہروں والے چھ افراد ہوتے ہیں، لہٰذا ممکن ہے کہ وہ کرینہ کپور کی کوئی ہم شکل ہوں۔

سارا عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جہاں مداح ان کی معصومیت اور حقیقت پسندی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter