28
چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال سے اقتدارپر قابض بتائیں گجرات شہر میں سیلابی ریلے کیوں آئے، یہ سیلابی پانی نہیں ان کی نالائقی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے دن سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ن لیگ کے وزیروں نے اپنی جیب سے ایک دھیلا امدادی کاموں میں خرچ نہیں کیا۔
پرویز الٰہی نے گجرات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوے نہ روکے جاتے تو آج گجرات کا یہ حال نہ ہوتا، ن لیگ ہمیشہ پنجاب کو تباہی سے دو چار کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی صاحب گجرات کیوں ڈوبا؟جواب دیں: عابد رضا
انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے سوک کلاں کے لیے14 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز منظور کروائے وہ بھی انہوں نے برباد کر دیے۔