بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter