کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا ملزم، مزید اہم انکشافات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: کراچی میں 100 سے زائد بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شبیر تنولی کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے دوران تفتیش ایک اور بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے اور اب تک 100 سے زائد متاثرہ بچوں کے چہرے کی شناخت کر لی ہے۔

latest urdu news

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے متاثرہ بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کا موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد مقدمات کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ ملزم پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گھر کرایہ پر دینے والا مالک مکان فرار ہے۔

کراچی: کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 6 متاثرہ خاندانوں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter