پنجاب حکومت نے ای-ٹیکسی اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں اور بے روزگار افراد کو آسان اقساط پر الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس اسکیم کا مقصد نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ شہری علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا بھی ہے۔
اس اسکیم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سود سے پاک ہے۔ امیدواروں کو "ہونری وی 2.0” اور "ڈونگ فینگ باکس” جیسی جدید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں جی پی ایس سسٹم، اسمارٹ میٹرز اور ای-ٹیکسی برانڈنگ بھی موجود ہوگی، تاکہ مسافروں کو محفوظ، شفاف اور قابل اعتماد سفری سہولت میسر آ سکے۔
اہلیت کے معیار
پنجاب کے وہ تمام شہری جو 18 سال یا اس سے زائد عمر رکھتے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں، اور ان کا بینک ریکارڈ صاف ہے، وہ اسکیم کے لیے اہل ہیں۔ مرد و خواتین دونوں کے لیے یہ اسکیم کھلی ہے۔
الیکٹرک بائیکس کن ملازمین کو ملیں گی؟ اعلان ہوگیا
قرعہ اندازی اور درخواست کا طریقہ
- آن لائن رجسٹریشن ستمبر 2025 میں شروع ہوگی
- درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتوبر 2025 ہے
- قرعہ اندازی اور جانچ پڑتال نومبر 2025 میں مکمل کی جائے گی
- گاڑیاں فراہم کرنے کا آغاز دسمبر 2025 سے ہوگا
مالیاتی تفصیلات
- گاڑی کی متوقع قیمت: 60 سے 65 لاکھ روپے
- ڈاؤن پیمنٹ (30%): تقریباً 18 سے 20 لاکھ روپے
- بینک فنانسنگ (70%): تقریباً 45 لاکھ روپے
- ماہانہ قسط: اندازاً 60 ہزار روپے
پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکسی انڈسٹری میں انقلاب برپا کرے گا، جس سے ہزاروں افراد کو باعزت روزگار میسر آئے گا، جبکہ مسافروں کو جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔