میرے لیے ملک کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں: محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی نے آئی سی سی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف شکایت کی ہے، کیونکہ ان کے رویے نے کرکٹ کے اصولوں اور کھیل کی روح کی خلاف ورزی کی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی برطرف کر دیا ہے، جس کی وجہ آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنا بتایا گیا ہے۔ پی سی بی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹایا نہیں گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے غیر مناسب رویے پر بھی سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران، میچ ریفری نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کو کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا جائے گا، جو کہ پی سی بی کے مطابق کھیل کے اسپرٹ اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا دوٹوک مؤقف

محسن نقوی نے کہا کہ یہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے اور اینڈی پائی کرافٹ کا کنڈکٹ ناقابل قبول ہے، اس لیے ان کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹانا چاہیے۔ پی سی بی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ آئی سی سی اور ایم سی سی اس معاملے کا فوری نوٹس لیں کیونکہ کھیل میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter