افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، نوین الحق ایشیا کپ سے باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کے دوران ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ فاسٹ بولر نوین الحق کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی تک مکمل طور پر کندھے کی چوٹ سے صحتیاب نہیں ہو سکے، اور میڈیکل ٹیم نے انہیں ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔ مکمل فٹنس اور ری ہیبلیٹیشن کے لیے نوین کو جلد انگلینڈ روانہ کیا جائے گا، جہاں وہ اپنا علاج مکمل کریں گے۔

latest urdu news

نوین الحق کی جگہ افغان اسکواڈ میں فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو شامل کیا گیا ہے، جو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور اب تک ایونٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ 94 رنز سے جیت چکی ہے۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، جہاں نوین کی غیر موجودگی میں نئی بالنگ جوڑی کا امتحان ہوگا۔

ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے 1 اننگز میں 63 ڈاٹ بالز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

افغان ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی عبداللہ احمد زئی نوین کی کمی کو پورا کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter