واسا گجرات کیلئے ایک ارب روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: حکومتِ پنجاب نے واسا گجرات کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رقم ادارے کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے استعمال کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اس گرانٹ کے ذریعے واسا گجرات کے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے اور جدید مشینری خریدی جائے گی تاکہ شہر میں نکاسی آب، صفائی، اور سیوریج کے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

latest urdu news

یہ قدم حالیہ بارشوں کے دوران شہر میں پیدا ہونے والی سنگین نکاسی آب کی صورتحال کے بعد اٹھایا گیا ہے، جہاں شہری حلقوں کی جانب سے واسا کے قیام اور فعال کردار کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مزید فنڈز بھی مرحلہ وار جاری کرے گی تاکہ واسا گجرات ایک مکمل ادارے کے طور پر جلد اپنی خدمات شروع کر سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter