108   
 گجرات کے علاقے تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں حسین کالونی کے خالی پلاٹوں میں پڑی ریت میں نومولود بچی کو زندہ یا مردہ حالت میں دفن کر دیا گیا۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب محلے کے بچوں نے ریت میں انسانی جسم کا حصہ دیکھا اور فوری طور پر اہلِ محلہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لاری اڈہ موقع پر پہنچی اور نعش کو ریت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصے اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔
واسا گجرات کیلئے ایک ارب روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچی کی شناخت، ممکنہ والدین اور اس افسوسناک اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 