نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن جا رہے ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہوگا۔ راستے میں وہ قطر میں بھی مختصر قیام کریں گے۔

latest urdu news

نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے اور وہاں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں گردن کی ایم آر آئی سمیت اپنا طبی چیک اپ کرایا تھا، کیونکہ انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اس سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter