ارباز بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، خوشبو نے علیحدگی کی تصدیق کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماضی کی مشہور پاکستانی اداکارہ خوشبو نے اپنے اور سابق شوہر ارباز خان کے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے اور علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے ارباز خان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، لیکن جب بھی مشکل وقت آیا، وہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ ان کا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ ارباز کے چلے جانے کو پانچ سال ہو چکے ہیں، مگر وہ آج بھی خوشبو کی یادوں میں زندہ ہیں۔

خوشبو نے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے کہ کئی برسوں سے وہ ارباز کو دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ نہیں سمجھ سکتیں کہ ارباز انہیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

سارہ عمیر نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کی تصدیق کر دی

اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ وہ صرف گھریلو خاتون ہوتی، تب بھی انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ گزشتہ چھ ماہ سے وہ گھر پر تھیں، مگر کسی نے ان کی خیریت تک نہیں پوچھی۔ ان کے دونوں بیٹے پچھلے پانچ سال سے ان کے ساتھ ہیں، جبکہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خوشبو اور ارباز کے تعلقات میں کشیدگی اور علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔ خوشبو نے اس انٹرویو میں خراب تعلقات کا اعتراف کیا، مگر طلاق کی واضح تصدیق نہیں کی۔ خوشبو اور ارباز نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل خوشبو کے سسر اور پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پچھلے پانچ سال سے ان کے بیٹے نے بہو سے ملاقات نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter