پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 15 ستمبر کو جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد جمہوریت کو فروغ دینا اور عوام میں مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے، تاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

latest urdu news

جمہوریت کا عالمی دن پہلی بار 2008 میں منایا گیا تھا اور تب سے یہ دن ہر سال مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے تقریبات، کانفرنسز اور مباحثوں کے ذریعے منایا جاتا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد جمہوری اقدار کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں جمہوریت کے اصولوں کو مضبوط کرنا ہے۔

جمہوریت کیا ہے؟

جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ بین پارلیمانی یونین کے مطابق جمہوریت کے اہم عناصر میں آزادانہ، منصفانہ اور باقاعدہ انتخابات کا انعقاد شامل ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

جمہوریت میں انتخابات مساوات پر مبنی ہونے چاہیے تاکہ ہر شہری کو اس بات کی یقین دہانی ہو کہ وہ شفافیت، مساوات اور کھلے پن کے ساتھ اپنے نمائندے منتخب کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter