ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی سی پی نے 23 ستمبر کو بولیاں طلب کر لیں، 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں ہوں گی

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹینڈر کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں ہوں گی۔

latest urdu news

گزشتہ ٹینڈر میں، جو 8 ستمبر کو ہوا، کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، جس میں سب سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی۔ اس ٹینڈر میں مجموعی طور پر 5 بولیاں موصول ہوئیں، جو 545 سے 578.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کے درمیان تھیں، سب سے کم بولی سوسڈن مڈل ایسٹ (یو اے ای) کی جانب سے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، جس کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جا رہی ہے، اور حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسوں میں رعایت بھی فراہم کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter