9
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں فٹبال کی ترقی اور لیگ کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن گیلانی نے لالیگا کے ہیڈ آف فٹبال ڈپارٹمنٹ یوآن فلورٹ زپاتا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال لیگ کے فریم ورک کی تشکیل اور فٹبال ڈویلپمنٹ پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں انڈر-17 ٹیم کے لیے مواقع پیدا کرنے، ویمن فٹبال کے فروغ اور کوچز کے لیے ٹریننگ و مینٹورشپ جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کی بحالی میں لالیگا کا اہم کردار ہوگا اور اسپینش لیگ جلد ہی پاکستان میں فٹبال کے لیے ایک بڑا پراجیکٹ شروع کرے گی۔