شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بند ٹوٹنے کے بعد پڑنے والا شگاف اب 400 فٹ تک بڑھ گیا ہے، جس کے باعث مزید کئی دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق شجاع آباد کی بستی دھوندو کے بند میں پڑنے والا شگاف تاحال پُر نہیں کیا جا سکا۔ محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ مٹی کی کمی شگاف کو بند کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

latest urdu news

ادھر دو روز گزر جانے کے باوجود متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں، یہاں تک کہ مویشی بھی مر رہے ہیں اور اب تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔

پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

متاثرین نے بتایا کہ اس سے قبل علاقے میں کبھی سیلابی پانی داخل نہیں ہوا تھا، لیکن اس بار آنے والے پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter