25
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھورٹی کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ گاؤں پانی کے گھیرے میں آگئے۔
جیو نیوز کے مطابق متاثرہ دیہات سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے جبکہ سیلابی پانی نے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی ڈبو دیں، جس سے کسانوں کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔
ادھر دادو میں سیلاب سے متاثرہ کچے کے گاؤں میں مکان گرنے سے ایک خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ اسی طرح لاڑکانہ میں عاقل آگانی اور نصرت بند کے سامنے 20 دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
حکام کے مطابق سکھر بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، تاہم کچے کے علاقوں کے لوگ اب تک نقل مکانی کے لیے تیار نہیں ہوئے۔