14
محکمہ اطلاعات سندھ نے صوبے کے مختلف بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
- پنجند بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں آمد اور اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ہے۔
- گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، آمد 6 لاکھ 12 ہزار 269 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 82 ہزار 942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
- سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 88 ہزار 820 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 38 ہزار 390 کیوسک ہے۔
- کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 74 ہزار 129 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 61 ہزار 399 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ اطلاعات کے مطابق گڈو اور کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی بروقت نقل مکانی نہ کرنے کی وجہ سے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔