فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال ریلیز، مداحوں کے دل جیت لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور بھارت کی خوبرو اداکارہ وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال ریلیز کر دی گئی، جو فلم بینوں کو بےحد پسند آ رہی ہے۔

پاکستان، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سینماؤں میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور ابتدائی دن ہی اسے مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔

latest urdu news

عبیر گلال ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ فلم کی کہانی ایک امیر، ضدی اور لاڈلی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی مرضی کے خلاف جا کر اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا عزم کرتی ہے۔

وانی کپور نے فلم میں باغی اور جذباتی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو لندن جا کر بالی ووڈ ڈانس ٹیچر بننے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سفر کے دوران اس کی ملاقات فواد خان سے ہوتی ہے، جو ایک کامیاب ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔ دونوں کے درمیان طنز، مزاح اور جذبات سے بھرپور کیمسٹری فلم کا دلچسپ پہلو بن جاتی ہے۔

دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ، گولڈی برار گینگ کی دھمکی

فلم بینوں نے نہ صرف کہانی بلکہ دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو بھی سراہا ہے۔ فواد خان کی باوقار اداکاری اور وانی کپور کے جاندار انداز نے فلم کو نیا رنگ دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لوکیشنز، موسیقی اور ڈائیلاگ بھی شائقین کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ فلم ایک بھارتی پروڈکشن ہے، لیکن اسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بیک وقت ریلیز کیا گیا ہے، جس سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter