صدر آصف زرداری کی چینی قیادت سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر برائے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، لی شو لی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

صدر زرداری نے صوبہ سچوان میں پرتپاک میزبانی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے "گولڈن پانڈا فورم” کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

چینی وزیر لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کو چین آمد پر خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے صدر زرداری کے فروری 2025 کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈیلی میں شائع ہونے والے مضمون کو بھی سراہا۔

لی شو لی نے کہا کہ آصف زرداری اور شی جن پنگ نے پاک چین تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید مستحکم اور گہری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "دنیا کو آج بارود کی نہیں، بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter