سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ "مائنس ون فارمولا” اب نہیں چل سکتا۔
انہوں نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام فیصلے اب بھی بانی چیئرمین کی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں اور وہی درحقیقت پارٹی کو چلا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ صرف بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہر پالیسی اور حکمت عملی ان کی رہنمائی سے طے کی جاتی ہے۔ ان کے بقول، بانی پی ٹی آئی آج بھی ملک میں جمہوریت کی بقا اور اصولوں کی سیاست کے لیے سرگرم ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں اور سختیاں ملک کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور اداروں پر زور دیا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، کیونکہ پنجاب اس وقت شدید متاثر ہے۔
خواجہ آصف اور سعد رفیق کا اشرافیہ کی مراعات پر سخت ردعمل
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملک کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے، نہ کہ سیاسی تقسیم اور انتقام کی سیاست کی۔