عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر طارق سلیم کا شکریہ ادا کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات سے جماعت اسلامی کےمرکزی رہنماء ڈاکٹر طارق سلیم کی جانب سے مریم نواز کی سیلابی صورتحال میں کارکردگی کی تعریف کرنے پر صوبائی وزیر عظمی ٰ بخاری نے ان کا شکریہ ادا کر دیا۔

نیوز الرٹ پر چلنے والی خبر کو شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ جن کو گھٹیا پراپیگنڈہ نہ کرنا ہو،خواہمخواہ کے تماشے نہ کرنے ہوں،فیک خبریں اور تصویروں کے ذریعے ڈالروں کی حرص پوری نہ کرنی ہوں،انکو مریم نواز کی خدمت اور کام ضرور نظر آئے گا۔

latest urdu news

انہوں نے ڈاکٹر طارق سلیم کے متعلق لکھا کہ سیاسی مخالفت کے باوجود ان الفاظ کا بہت شکریہ وزیر اعلی ہمیشہ محنت،نیت اور خلوص سے صوبے کی خدمت کرنے کی کوشش میں ہروقت مصروف عمل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرسلیم کے ساتھ ڈی سی گجرات کی ملاقات ہوئی تھی ، جہاں ڈاکٹر طارق سلیم نےمریم نواز اور ڈی سی گجرات کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter