ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ محمد حارث نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 29 اور محمد نواز نے 19 رنز بنائے۔ فخر زمان 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

latest urdu news

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عمان کی طرف سے حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کے فہیم اشرف، سفیان مقیم، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے مل کر عمان کے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی جنوبی افریقہ پر ٹی 20 میں تاریخی فتح

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اس لیے ٹیم نے بڑے اسکور کا ہدف مقرر کیا۔

انہوں نے اسپنرز اور آل راؤنڈرز کو ٹیم میں شامل کر کے توازن برقرار رکھا۔ پاکستان کی یہ فتح ٹیم کے لیے اعتماد کا باعث بنی ہے اور اب ٹیم کی نظر آئندہ میچوں خصوصاً بھارت کے خلاف میچ پر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter