ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: پاک بھارت 13 مقابلے، بھارت کو واضح برتری حاصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 13 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں بھارت نے 9 میچز جیت کر نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان 3 میچز جیت سکا ہے۔ ایک میچ برابر رہا۔

latest urdu news

دونوں روایتی حریف پہلی بار 14 ستمبر 2007 کو ٹی ٹوئنٹی میں مدِ مقابل آئے، یہ میچ برابر رہا۔ تاہم 24 ستمبر 2007 کو کھیلا گیا دوسرا میچ بھارت نے 5 رنز سے جیت لیا۔

میچز کا مختصر خلاصہ

  • 2007 – پہلا میچ برابر، دوسرا بھارت نے 5 رنز سے جیتا
  • 2012 – بھارت نے 30 ستمبر کو 8 وکٹوں سے جیتا، 25 دسمبر کو پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی
  • 2012 – احمد آباد میں بھارت کی 11 رنز سے جیت
  • 2014 – بھارت نے 21 مارچ کو میرپور میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی
  • 2016 – دو میچز: بھارت نے میرپور میں 5 وکٹوں اور 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی
  • 2021 – دبئی میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹی
  • 2022 – بھارت نے پہلا میچ جیتا، پاکستان نے دوسرا؛ تیسرا بھارت نے 4 وکٹوں سے جیتا
  • 2024 – 9 جون کو نیو یارک میں بھارت نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی

انگلینڈ کا جنوبی افریقہ پر ٹی 20 میں تاریخی فتح

اب تک کے 13 مقابلوں میں بھارت کو 9-3 کی برتری حاصل ہے، جب کہ ایک میچ برابر رہا۔ اگلا معرکہ 14واں ٹی ٹوئنٹی میچ ایشیا کپ کے تحت کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں ایک بار پھر دنیا کی نظریں اس روایتی حریفوں کے ٹاکرے پر ہوں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter