انگلینڈ کی جنوبی افریقہ پر ٹی 20 میں تاریخی فتح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف 146 رنز سے تاریخی فتح حاصل کی، اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

فل سالٹ نے صرف 39 گیندوں پر سنچری بنا کر انگلش ٹی 20 تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور لیام لیونگسٹون کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2021 میں پاکستان کے خلاف 42 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ سالٹ نے 60 گیندوں پر شاندار 141 رنز بنائے۔

latest urdu news

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا — جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑے اسکورز میں سے ایک ہے۔

جوس بٹلر نے بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور سالٹ کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ دیگر بلے بازوں میں جیکب بیتھیل نے 24 رنز اور کپتان ہیری بروک نے 21 گیندوں پر ناقابلِ شکست 41 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 22 گیندوں پر 50 رنز بنا کر جارحانہ آغاز کیا، مگر پھر جوفرا آرچر نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے صرف 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن نے 11 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور یوں انگلینڈ نے یہ میچ 146 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کیا۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ اب اتوار کو ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter