رجب بٹ کے خلاف مقدمے کی درخواست پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین آمیز کلمات ادا کیے ہیں، جو مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔

latest urdu news

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو شکایت جمع کروائی تھی، لیکن ادارے کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی سربراہی میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم جاری کرتے ہوئے NCCIA کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

ڈکی بھائی نے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی

فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کو معاملے کو متعلقہ قوانین کی روشنی میں دیکھنا ہوگا، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter