نیتن یاہو نیویارک آئے تو گرفتار کراؤں گا: میئر امیدوار زہران ممدانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔

زہران ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری یہ ثابت کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین اور انصاف کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ ان کے اس جرات مندانہ بیان کو فلسطین حامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کی جیت کو ممکن قرار دیتے ہوئے اسے "عوام کی بغاوت” کا نتیجہ قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ عوام موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ نیویارک کا میئر الیکشن 4 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں زہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو، اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے ہے۔

قطر کا اسرائیلی وزیراعظم کو دوٹوک جواب: نیتن یاہو کو اپنے اقدامات کا حساب دینا ہوگا

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ایرک ایڈمز انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو سکتے ہیں، جس سے انتخابی میدان مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter