معروف میڈیا کنٹینٹ کری ایٹر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو غیر مشروط معافی دے دی ہے۔
سامعہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ان کے جو خدشات اور تحفظات تھے، حسن زاہد نے انہیں دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ختم کرکے مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہی بہترین راستہ ہے۔
یہ کیس تب سامنے آیا جب سامعہ حجاب نے الزام لگایا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور مختلف موقعوں پر ہراساں کیا۔ سامعہ کے مطابق حسن زاہد ان کا سابق منگیتر ہے اور ان کی منگنی کے بعد ہی رویہ بدلا۔ سامعہ نے بتایا تھا کہ حسن زاہد پر نیب کے تحت اربوں روپے کے فراڈ کے مقدمات بھی ہیں اور انہوں نے شادی سے انکار کرنے پر انہیں دھمکیاں دی تھیں۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج کردی
پولیس نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیجا تھا، اور سماعتوں کے دوران سامعہ نے اپنے اغوا اور دھمکیوں کے حوالے سے تفصیلی بیانات دیے تھے۔
اب جب سامعہ نے حسن زاہد کو معافی دے دی ہے، تو امید کی جاتی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ ختم ہو جائے گا اور معاملہ مثبت سمت میں آگے بڑھے گا۔