ملک میں ٹماٹر، چاول اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر کے دوران حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، چینی، چاول، دالیں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

تاہم، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر مہنگائی کی رفتار میں معمولی سی 0.2 فیصد کمی آئی ہے، اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ اضافہ پیاز (12.17 فیصد) اور ٹماٹر (10.47 فیصد) کی قیمتوں میں ہوا۔ اس کے علاوہ آلو، چاول، انڈے، دال مونگ، ماش، ایل پی جی، جلانے کی لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہو گئے۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد اور آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا۔

دوسری جانب، کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی، جن میں آٹے کی قیمت 9.80 فیصد اور مرغی کی قیمت 3.20 فیصد کم ہوئی۔

مہنگائی کے اثرات مختلف آمدنی والے طبقوں پر بھی مختلف انداز میں پڑے۔ سب سے کم آمدنی والے طبقے (17,732 روپے ماہانہ تک) کے لیے مہنگائی میں اضافہ 4.89 فیصد رہا، جبکہ 44,176 روپے سے زیادہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 5.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دیگر درمیانے طبقوں کے لیے یہ شرح 5.23 فیصد سے 5.85 فیصد تک رہی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عام شہری پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter