ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر مدمقابل، جیولین فائنل 18 ستمبر کو ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس کے بعد عالمی سطح پر ایک اور بڑا مقابلہ پاکستانی جیولین اسٹار ارشد ندیم اور بھارتی چیمپئن نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، دونوں کھلاڑی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 18 ستمبر کو ہونے والے جیولین تھرو فائنل میں شرکت کریں گے۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں پیدا ہونے والی چار روزہ کشیدگی کے بعد دونوں اسٹارز کسی عالمی ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک گولڈ میڈل دلایا تھا، جبکہ نیرج چوپڑا سلور میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس تاریخی لمحے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم حالیہ پہلگام واقعے کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی۔ نیرج چوپڑا نے پہلے ارشد ندیم کو بھارت میں مقابلے کی دعوت دی تھی، مگر کشیدہ حالات کے بعد یہ دعوت واپس لے لی گئی۔

جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ: ارشد ندیم چوتھے نمبر پر برقرار

اس حوالے سے نیرج چوپڑا نے بیان دیا کہ وہ اب ارشد ندیم کے "قریبی دوست نہیں رہے”، جبکہ ارشد ندیم نے بھی محتاط الفاظ میں کہا کہ "جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے” اور ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے کی کامیابی کا احترام کرنا چاہیے۔

ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل جہاں نیرج چوپڑا شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، وہیں ارشد ندیم حالیہ پنڈلی کی سرجری کے بعد ایک بڑی واپسی کرنے جا رہے ہیں، جس پر کھیلوں کے حلقوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

مداحوں کو ایک بار پھر دونوں چیمپئنز کے درمیان زبردست مقابلے کی امید ہے، جس کا فیصلہ 18 ستمبر کو فائنل میں ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter