خواجہ آصف کا بانی تحریکِ انصاف پر طنز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذات اور آرام کی شکایت کرتے ہیں، لیکن قوم کے مسائل اور عالمی انسانی المیوں پر مکمل خاموش رہتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پاکستان اور دنیا میں کئی اہم واقعات پیش آئے، مگر عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نہ تو پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا، نہ ہی دہشت گردوں کی مذمت سننے کو ملی۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے کبھی سیلاب زدگان، شہداء یا غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیہ کلمات کہے؟ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات میں صرف یہ سننے کو ملتا ہے کہ انہیں دیسی مرغی نہیں ملتی، قیدِ تنہائی ہے، بیگم سے ملاقات کی اجازت نہیں، اور ورزش کا سامان دستیاب نہیں ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں عمران خان کی اصل ’’اوقات‘‘ کو ظاہر کرتی ہیں۔

عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت سے متعلق سنسنی پھیلائی جا رہی ہے: علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ، فلسطینیوں پر ظلم، ملک میں دہشت گردی اور قدرتی آفات جیسے اہم موضوعات پر عمران خان کی طرف سے مکمل خاموشی افسوسناک ہے، حالانکہ وہ خود کو امت مسلمہ کا لیڈر قرار دیتے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ واقعی مسلمانوں کے لیڈر ہونے کے دعوے دار ہیں تو کم از کم فلسطین پر مظالم یا اپنے سابق سسرالیوں کی کارروائیوں کی ہی مذمت کر دیتے۔

آخر میں انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی سہولتوں کے بجائے ملک و ملت کے مسائل پر توجہ دیں اور عوام کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہو کر ایک ذمہ دار رہنما ہونے کا ثبوت دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter