ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس میں بڑی پیش رفت، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والے ملزم حسن زاہد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

latest urdu news

عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق حسن زاہد کے خلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے اور وہ اس سے قبل بھی اغوا کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جا چکا ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے حسن زاہد کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ متاثرہ ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب، مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی قریبی دوست بھی ہیں۔ سمعیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن زاہد نہ صرف اسے اغوا کرنے کی کوشش کر چکا ہے بلکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج کردی

سمعیہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی اہم انکشافات کیے، جن میں بتایا کہ حسن زاہد اس کا سابق منگیتر تھا۔ اس نے زبردستی گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کیا اور کہا کہ "تمہیں گھر کے بیسمنٹ میں بند کر دوں گا، کوئی تمہیں ڈھونڈ نہیں سکے گا۔”

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ حسن زاہد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ ان دونوں کی دوستی چھ ماہ قبل ہوئی تھی جو جلد ہی منگنی میں بدل گئی، مگر ثنا یوسف کے قتل کے بعد سمعیہ نے حسن سے فاصلہ اختیار کرنا شروع کیا۔

سمعیہ کے مطابق جب اسے حسن کے فراڈ اور نیب کو مطلوب ہونے کی خبریں معلوم ہوئیں تو اس نے منگنی توڑ دی، جس پر حسن مشتعل ہو گیا۔ اس پر متعدد مقدمات اور ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter