دنیا کے مہنگے ترین اسکول کی فیس دنگ کر دے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکثر والدین اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں پر شکایت کرتے ہیں، مگر سوئٹزر لینڈ میں واقع دنیا کے مہنگے ترین اسکول کی فیس سن کر واقعی ہوش اڑ جاتے ہیں۔

latest urdu news

انسٹیٹیوٹ لی روزے  امیروں کا "ہوگورٹس”

یہ اسکول "انسٹیٹیوٹ لی روزے” کے نام سے جانا جاتا ہے، جو سوئس کینٹن Vaud کے علاقے Rolle میں واقع ہے۔
1880ء میں قائم ہونے والا یہ بورڈنگ اسکول دنیا کے بہترین اور مہنگے ترین نجی اسکولوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسے اکثر "حقیقی دنیا کا ہوگورٹس” بھی کہا جاتا ہے۔

یہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک مکمل "لائف اسٹائل” ہے، جہاں صرف مخصوص اور معاشرے کے منتخب ترین افراد کے بچوں کو ہی داخلہ ملتا ہے۔

اسکول کا قیام اور کیمپسز

اسکول کی بنیاد پال ایمیلی کرنال نے رکھی تھی، جنہوں نے قدرتی خوبصورتی اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے اس علاقے کا انتخاب کیا۔
اس کا مین کیمپس Rolle میں ہے، جبکہ دوسرا ونٹر کیمپس برن کے مشہور اسکی ریزورٹ ولیج میں ہے، جہاں جنوری سے مارچ تک طلباء قیام کرتے ہیں۔

ایک اور کیمپس جھیل جنیوا کے کنارے واقع ہے، جو اس ادارے کی شان کو مزید بڑھاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1967ء سے پہلے یہاں صرف لڑکوں کو داخلہ ملتا تھا، بعد میں ایک علیحدہ کیمپس میں لڑکیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

فیس کتنی ہے؟

اس ادارے میں داخلہ لینا نہایت مشکل اور سخت شرائط سے مشروط ہے۔
طلبہ کو نہ صرف انگریزی یا فرانسیسی زبان پر عبور ہونا چاہیے بلکہ وہ کسی بھی تعلیمی یا رویے کی معذوری کا شکار نہ ہوں۔ سابقہ تعلیمی کارکردگی بہترین ہونی چاہیے اور داخلے کی واضح اور مثبت وجہ بھی درکار ہوتی ہے۔

اسکول کی سالانہ بورڈنگ فیس ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز ہے، جو پاکستانی روپے میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
جبکہ صرف ڈے اسکالرز (روزانہ آنے جانے والے طلبہ) کے لیے فیس 65 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 1 کروڑ 83 لاکھ روپے سالانہ ہے۔

اسکول کا دعویٰ ہے کہ ان کی ساری آمدنی صرف طلبہ کی فیسوں سے ہی ہوتی ہے، اور تاخیر سے فیس ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

شاندار سہولیات

انسٹیٹیوٹ لی روزے میں دنیا بھر سے 58 ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر کلاس میں زیادہ سے زیادہ 20 طلبہ ہوتے ہیں تاکہ توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔

اسکول میں 400 کے قریب طلبہ، 90 اساتذہ، اور 200 معاون عملہ موجود ہے۔
یہ سب ایک 28 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے کیمپس میں موجود ہیں۔

یہاں کی سہولیات میں شامل ہیں:

38 یاٹس

انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز

ٹینس کورٹس

شوٹنگ رینج

تیر اندازی

گھڑ سواری کا مرکز

تھیٹر، لائبریری، لیبارٹریز اور آرٹ سینٹر

طلبہ کو 3 سے 4 زبانیں سکھائی جاتی ہیں اور ان کی مکمل ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ لی روزے صرف ایک اسکول نہیں بلکہ ایک لائف اسٹائل اور اشرافیہ کی درسگاہ ہے، جہاں تعلیم، تربیت اور عالمی معیار کی سہولیات کا امتزاج پایا جاتا ہے۔
یہ ادارہ امیر ترین خاندانوں کے بچوں کے لیے مخصوص ہے اور بلاشبہ دنیا کے مہنگے ترین اسکول کا اعزاز رکھتا ہے۔

دنیا کا سب سے مہنگا برگر: “گولڈن بوائے” قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter