قطر کے وزیراعظم کا دورۂ واشنگٹن، صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔

latest urdu news

اس دورے کے دوران مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، خصوصاً اسرائیل اور قطر کے درمیان تناؤ اور غزہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات، زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، ان ملاقاتوں میں خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات، حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی، اور قطر کے کردار پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

قطر کا اسرائیلی وزیراعظم کو دوٹوک جواب: نیتن یاہو کو اپنے اقدامات کا حساب دینا ہوگا

دوسری جانب، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ جنازے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ حکومتی عہدے داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہلکار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔

حماس نے اس حملے کے بعد اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قیادت پر حملے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اس کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter