اسکول فیسوں سے پریشان والدین کے لیے خوشخبری: بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، نجی اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں اور تعلیمی اخراجات سے پریشان والدین کے لیے حکومت نے بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنا ہے۔

latest urdu news

بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) نے یہ نیا اقدام ایسے والدین کے لیے شروع کیا ہے جو مالی مشکلات کے باوجود اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں۔ پروگرام کے تحت پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک کے بچوں کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے، جو ہر تین ماہ بعد ادا کیے جائیں گے۔

رجسٹریشن کا طریقہ:

  • والدین اپنے بچوں کو لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔
  • بچوں کا ب فارم اور والدہ کا درج شدہ موبائل نمبر فراہم کریں۔
  • دفتر سے رجسٹریشن سلپ حاصل کریں۔
  • یہ سلپ بچے کے اسکول سے پُر کروائیں (کلاس، سیکشن اور حاضری کی تفصیل)۔
  • مکمل شدہ فارم دوبارہ بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کروائیں۔
  • تصدیق کے بعد وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔

پروگرام میں شمولیت کی شرائط:

  • والدہ کا بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
  • حاضری کم از کم 70٪ ہونی چاہیے۔
  • اسکول کی تبدیلی کی صورت میں بی آئی ایس پی کو اطلاع دینا لازمی ہے۔

عمر کی حد برائے تعلیمی درجات:

  • پرائمری: 4 تا 12 سال
  • سیکنڈری: 8 تا 18 سال
  • ہائر سیکنڈری: 13 تا 22 سال

سہ ماہی وظیفہ کی تفصیل:

  • درجہ تعلیم طالبات (روپے) طلبہ (روپے)
  • پرائمری 3,000 2,500
  • سیکنڈری 4,000 3,500
  • ہائر سیکنڈری 5,000 4,500

اضافی بونس: پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو 3,000 روپے کا خصوصی بونس دیا جائے گا۔

اہم نکتہ:

یہ پروگرام نہ صرف مالی بوجھ کم کرے گا بلکہ تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ حکومت کی یہ کاوش تعلیمی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter