نامعلوم افراد کی فائرنگ،دلاور پور کا رہائشی شخص جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احسان اللہ کوٹلہ جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں دلاور پور سے تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق احسان اللہ کوٹلہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

latest urdu news

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter