قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے: صدرِ مملکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی پر گہرا خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کو شناخت، خوداری اور آزادی دی، اور دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اس نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ پاکستان کا قیام ایک تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا۔

latest urdu news

آصف علی زرداری نے قائداعظم کے وژن کو جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے اور اقلیتوں کو تحفظ دینے پر زور دیا۔

قائداعظم کا یومِ وفات: بابائے قوم کو آج بھرپور عقیدت سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے

صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی کنجی ہے اور ملک چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قائداعظم کے خواب کی تعبیر ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کی صورت میں ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter