میکسیکو کے ہائی وے پر گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 70 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو کے جنوب مشرقی میکسیکو سٹی کے قریب ایک ہائی وے پر گیس ٹینکر کے الٹنے اور پھٹنے سے تین افراد جاں بحق اور تقریباً 70 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ قریبی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیمیں اور فائرفائٹرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہوگئے اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ میکسیکو کے میئر نے تصدیق کی کہ حادثے میں مائع پیٹرولیم گیس سے بھرا ٹینکر ملوث تھا جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

یہ حادثہ اس ہفتے میکسیکو میں ہائی ویز پر پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے، جس نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter