کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو کئی منٹوں تک جاری رہا۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں چار دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں دو مشین گنیں، دو نائن ایم ایم پستول، دو دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے 5 علاقے دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیے
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشنز میں متعدد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا ہے، جن میں پشاور اور سوات کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔