قطر کا اسرائیلی وزیراعظم کو دوٹوک جواب: نیتن یاہو کو اپنے اقدامات کا حساب دینا ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ: قطر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کو غیرذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو اپنے متنازع اور اشتعال انگیز اقدامات کا جلد یا بدیر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

latest urdu news

قطر کا یہ سخت ردِعمل نیتن یاہو کی اُس تقریر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قطر میں موجود حماس کے سیاسی دفتر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "دہشت گردوں کی پناہ گاہ” قرار دیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطر یا تو حماس قیادت کو ملک سے نکالے یا انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں قطر پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی، اور کہا کہ جیسے امریکا نے 11 ستمبر کے بعد دہشت گردوں کو دنیا کے کسی بھی کونے سے ڈھونڈ نکالنے کا عزم کیا، ویسے ہی اسرائیل بھی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا، بھرپور جواب دینے کا اعلان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے قطر میں حماس کے ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا، جنہوں نے ان کے مطابق 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ نیتن یاہو نے قطر پر الزام عائد کیا کہ وہ ان افراد کو نہ صرف پناہ دیتا ہے بلکہ مالی معاونت اور پرتعیش سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر، یچیل لیٹر نے بھی قطر کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل پہلے حملے میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا تو "اگلی بار کامیاب ہو گا

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter