26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کو 4، 4 ماہ قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکنان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جہاں تینوں کارکنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی قیادت کی ترغیب پر پرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے۔ عدالت نے اعترافی بیانات کے بعد فیصلہ سنایا۔

latest urdu news

تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں مقدمات درج تھے۔

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں اب تک 120 افراد کو سزا دی جا چکی ہے، جن پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، جلاؤ گھیراؤ اور بدامنی پھیلانے کے الزامات تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter