ایشیا کپ: آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان دبئی میں ٹاکرا ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کا دوسرا میچ آج بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

یہ میچ بھارت کے لیے کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ بھارت کا پہلا بڑا ایونٹ ہے جس میں ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں۔

latest urdu news

بھارت اور یو اے ای کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا ہے۔ یہ میچ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ہوا تھا۔ اس مقابلے میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے تھے، جو بھارت نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیے تھے۔

ون ڈے فارمیٹ میں بھی دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور تینوں میچ بھارت نے جیتے۔

ایشیا کپ 2025: جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، جس میں صدیق اللہ اتل کے 73، عظمت اللہ عمرزئی کے 53 اور محمد نبی کے 33 رنز شامل تھے۔

جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 150 رنز تک محدود رہی۔ صرف بابر حیات (39) اور یاسم مرتضی (16) ہی کچھ مزاحمت دکھا سکے۔

ایشیا کپ کا مکمل شیڈول

  • 11 ستمبر: بنگلہ دیش vs ہانگ کانگ
  • 12 ستمبر: پاکستان vs اومان
  • 13 ستمبر: بنگلہ دیش vs سری لنکا
  • 14 ستمبر: پاکستان vs بھارت (ہائی وولٹیج میچ)
  • 15 ستمبر: یو اے ای vs اومان
  • 15 ستمبر: ہانگ کانگ vs سری لنکا
  • 16 ستمبر: افغانستان vs بنگلہ دیش
  • 17 ستمبر: پاکستان vs یو اے ای
  • 18 ستمبر: افغانستان vs سری لنکا
  • 19 ستمبر: بھارت vs اومان
شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter