پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے جدید ترین ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے، جو 200 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، یہ ڈرون سیلاب متاثرین کو فوری ریسکیو کرنے کے لیے جنوبی پنجاب کے علاقوں، خاص طور پر ملتان کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔ روانگی سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس ٹیم نے اس کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کر لی ہیں۔

latest urdu news

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ یہ ڈرون سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ریسکیو سسٹم ہے، جو خطرناک اور ناقابل رسائی علاقوں سے براہِ راست انسانوں کو ایئرلفٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کو رضاکارانہ طور پر شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 4 ہزار سے زائد رضاکاروں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے، جو سیلاب متاثرین کی مدد میں معاون ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت پنجاب نے ریسکیو آپریشنز کو مزید فعال اور جدید بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter