اسلام آباد میں گھر سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے رمشا کالونی میں ایک گھر سے باپ، بیٹے اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

latest urdu news

واقعہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا، جہاں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی کے دوران تین لاشیں برآمد کیں۔

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

پولیس کے مطابق، تینوں متوفی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں رپورٹ کے بعد ہی یہ طے ہو سکے گا کہ اموات زہر خورانی سے ہوئیں یا کسی اور وجہ سے۔

تحقیقات کا آغاز، تمام پہلوؤں سے جائزہ

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ اور قریبی افراد سے بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی اصل نوعیت سامنے آ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter