جہلم ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قاتل دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے علاقے کوٹھا پرانا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے والے دو مرکزی ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان نے حال ہی میں کوٹھا پرانا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

latest urdu news

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

جہلم: کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل، بیٹی لاپتہ

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں ملوث تھے اور اس واقعے کے بعد سے فرار تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter