گاڑی میں اونچی آواز میں گانا "جھانجر دی پاواں چھنکار” سننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ایک شہری کے خلاف گاڑی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے گانا "جھانجر دی پاواں چھنکار” اتنی بلند آواز میں چلایا کہ آس پاس کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق واقعہ ایک شہری کی شکایت پر رپورٹ کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ گاڑی میں نہ صرف پبلک ڈسٹربنس پیدا کی گئی بلکہ شور شرابے سے علاقے کے امن و سکون میں خلل بھی آیا۔ شکایت کنندہ کا مؤقف تھا کہ بلند آواز میں گانے بجانے سے بزرگ، بیمار اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے شہری کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری احکامات کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق پبلک پلیس پر شور شرابہ، ہارن یا اونچی آواز میں گانے چلانا قابل گرفت عمل ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو دوسروں کے لیے اذیت یا پریشانی کا باعث بنیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter