عمران خان کی مبینہ سہولت کاری:اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے تفتیش تاحال جاری ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اورسابق وزیراعظم کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سکیورٹی اداروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی گرفتار کیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی کے پی کے پیدا کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پروڈیوس کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا جائے یہ کیسا انصاف ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 کے ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلوں میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار نہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایا جات ادا کرے، مینڈیٹ چورحکومت پختونخوا کے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter