غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرون حملہ، فلوٹیلا کا مشن متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جانے والے عالمی امدادی قافلے "فریڈم فلوٹیلا” کی ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ لگ گئی اور مشن عارضی طور پر متاثر ہوا۔ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، جہاں پرتگال کے پرچم بردار اس امدادی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق، حملہ براہ راست اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا، جس میں تنظیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اہم اراکین سوار تھے۔ خوش قسمتی سے، عملہ اور تمام 350 سے زائد انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار محفوظ رہے۔ ان میں معروف عالمی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

حملے کے بعد جاری بیان میں تنظیم نے کشتی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو فوٹیج جاری کی اور اعلان کیا کہ وہ اپنی پرامن کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اُن کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا، اور اس مشن کو اب تک کی سب سے بڑی اور منظم ترین امدادی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک سمندری راستے سے امداد پہنچانا ہے۔

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، ڈرون حملے کا خدشہ

واضح رہے کہ جولائی 2025 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آ چکا ہے، جب اسرائیلی فوج نے اٹلی سے روانہ ہونے والی کشتی ’حنظلہ‘ پر حملہ کرکے اُسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق تازہ حملہ اس وقت پیش آیا جب امدادی جہاز غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔ حملہ آور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، اور نہ ہی کسی ریاست یا گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter