سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ عوام کیلئے بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف پیکیج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، حکومت کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس (GST)، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز کو ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر بھی جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز زیر غور ہے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تصدیق کی ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر عائد انکم ٹیکس، مزید ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس جیسے اضافی مالی بوجھ کو ختم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

رانا تنویر نے بتایا کہ فوری طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے بجلی بلوں پر تمام ممکنہ ٹیکسز معاف کیے جائیں گے، جبکہ بلوں میں یہ ریلیف وفاقی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمینوں سے متعلقہ محصولات (لینڈ ریونیو) کی معافی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہو گی۔

سیلاب کے اثرات: باسمتی چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

وفاقی وزیر نے یہ بھی وضاحت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو اضافی بل عوام کو موصول ہوئے ہیں، وہ دراصل ایسے بل ہیں جو سیلاب سے قبل پرنٹ ہو چکے تھے، ان پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ حکومت نے سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ایک جامع کسان پیکیج لانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ رانا تنویر کے مطابق، "سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے ایک ہفتے سے 10 دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد کسان پیکیج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔”

ابتدائی ڈیٹا کے مطابق سیلاب سے چاول کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں فصلوں کا 18 فیصد تک نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ہر فصل کو تقریباً 1 سے 3 فیصد تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter